(باخبر سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی آتش بازی کا سامان پکڑ کر دو دکان داروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی حبیب اللہ خان کے مطابق رات کے وقت مسلسل آتش بازی پر اہلِ علاقہ کی شکایت پر ایس ایچ او نے تفتیش کی۔ شین کے بازار میں دو دکانوں میں خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرکے دونوں دکان داروں کو گرفتار کرلیا۔
Swat
