Swat

زرعی تحقیقی ادارہ مینگورہ، یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)زرعی تحقیقی ادارہ مینگورہ میں وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوا۔ تربیتی پروگرام میں غلہ دار اجناس کے شعبے سے منسلک ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں چاؤل کے کاشتکاروں کو تربیت دی گئی۔ شعبہئ غلہ دار اجناس کے سربراہ ڈاکٹر نعیم احمد اور دیگر زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو چاول کی زیادہ پیداوار کے حصول کے مجوزہ جدید سائنسی طریقوں، ضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں سے زہروں کے مناسب استعمال کے ذریعے بچاؤ، زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لئے کھادوں کے موزوں استعمال اور تصدیق شدہ بیج کے استعمال کے فوائد سے شرکا کو آگاہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔