Swat

نامعلوم فرد کی جانب سے بینرز لگانے کی مذمت کرتے ہیں، سول سوسائٹی سوات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں صدارتی نظام کے حق میں بڑے بڑے بل بورڈز لگا دئے گئے۔ چوہدری ناصر محمود چیئرمین پاکستان عوامی لیگ نامی شخص کی جانب سے لگائے گئے بینرز پر لکھا ہے کہ چہرے نہیں، نظام بدلو۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صدارتی نظام میں ہے۔ دوسری جانب سول سو سائٹی کی جانب سے ایک نامعلوم شخص کی جانب سے سوات میں اس طرح کے بینرز لگانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ سوات میں نامعلوم شخص کی جانب سے اس طرح کے بینرز لگانے کی ہم پُرزور مذمت کرتے ہیں۔ ان بینرز کو فوری طور پر اتارا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔