Swat

موٹر وے ہماری لاشوں پر گزرے گی، عمر علی شاہ ایڈوکیٹ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)موٹر وے زرعی اراضی پر نہیں ہماری لاشوں پر گزرے گی۔ کسی کو مار نہیں سکتے خودکو تو مروا سکتے ہیں۔ منصوبہ سوات کے عوام کا معاشی قتل ہے۔ ان خیالات کا اظہارسوات موٹروے فیز ٹو کے متاثرین عمر علی شاہ ایڈوکیٹ، اعجازالحق، وکیل احمد کانجو اور دیگر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت موٹروے فیز ٹو کو دریائے سوات کے کنارے بنائے۔ موجودہ نقشہ اراضی مالکان کا معاشی قتل ہے، اسے واپس کیا جائے۔ سوات میں زرعی زمین ہے نہیں اور بچی کچی کو موجودہ منصوبہ تباہ کردے گا۔ موجودہ منصوبہ زرعی قوانین کے بھی خلاف ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔