Swat

سوات ہمارا مشترکہ گھر ہے، اس کی حفاظت کریں گے، شہزادہ میانگل شہر یار امیرزیب

(باخبرسوات ڈاٹ کام) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ میانگل شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ مسائل کی دلدل سے نکلنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرناوقت کاتقاضا ہے۔ سوات کے سلگتے مسائل کے حل کے لئے اکھٹے جدوجہد کرناناگزیرہے۔ صرف وعدوں اوردعوؤں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے سے مسائل حل ہوں گے۔ سوات کی ترقی کے لئے ریاستی دور ہمارے لئے قابلِ تقلید ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے چیل شگئی سیدو شریف میں عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی مشرف خان، انور خان اور روزی خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات ہم سب کامشترکہ گھرہے اور اس کے تحفظ اوریہاں کے عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہم سب کو مشترکہ جدوجہد کرناہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔