Swat

بحرین، مسلح افراد کی موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ،ایک جاں بحق،دوسرا زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین میں مسلح افراد کی موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق میاں شیخ بابا کے قریب دونوں دوست موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ایک موٹر کار جس میں سلیم، ندیم، شاہ نظر اور لطیف سوار تھے، نے موٹر سائیکل کے سامنے گاڑی کھڑی کرکے ان کو روکا اور پھر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سجاد عرف سجو ساکن بالا گھڑئی بحرین موقع پر جاں بحق اور اس کا ساتھی حسن ساکن بحرین شدید زخمی ہوا۔ مجروح کو طبی امداد کے لئے مدین ہسپتال منتقل کیا گیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ وجہ قتل سابقہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں