(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ گردے نو خارہ میں ملزم بھائیوں نور اللہ، رحیم باچا اور گل باچا نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر اپنی بھابی تیس سالہ حاجرہ پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔ مینگورہ کے نواحی علاقہ رنجو گٹ بلو گرام میں ملزم وسیم نے اپنے چچا ابرار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
Swat
