Swat

سوات، ذہین طلبہ میں محب اللہ، فضل حکیم اور عزیزاللہ گران کے ہاتھوں انعامات تقسیم

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  خیبر پختونخواکے وزیر زراعت، لائیو سٹاک اورفشریز محب اللہ خان، چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان اور ایم پی اے عزیزاللہ گران نے سوات بورڈ کے محمود خان آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ان ذہین طلبہ و طالبات کو پُرکشش نقد انعامات اور تمغے دیے جنہوں نے میٹرک اور انٹر کے آرٹس، سائنس اور کمپیوٹر سائنس امتحانات کے حالیہ نتائج میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کی تھیں۔ محب اللہ خان نے میٹرک اور انٹر کے پری میڈیکل و انجینئرنگ گروپس، فضل حکیم خان نے کمپیوٹر سائنس گروپ اور عزیزاللہ گران نے آرٹس گروپ میں اول، دوم اور سوم آنے والے طالب علموں کو بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں کے ساتھ ساتھ پچاس، پینتالیس اور چالیس ہزار روپے کے نقد انعامات دیے ۔چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات پروفیسر تسبیح اللہ، بورڈ کے کنٹرولر امتحانات عمر حسین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں