Swat

پختونخوا ریڈیو سوات کا قیام صوبائی حکومت کا احسن اقدام ہے، سینئر صحافی فیاض ظفر

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) پختونخوا ریڈیوسوات کا قیام صوبائی حکومت کی جانب سے خطے میں صحافت کے فروغ اور عوام کو زیادہ معلومات وتفریح کی فراہمی کے ضمن میں احسن اقدام ہے۔ اس سے زرد صحافت کی حوصلہ شکنی اور صحت مند رحجانات کے فروغ کے علاوہ عوام کو دلچسپ معلومات پر مبنی تخلیقی پروگرامزبھی دیکھنے کو ملیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی اور سوات پریس کلب کے سابق صدر فیاض ظفر نے پختونخوا ریڈیو سوات سنٹر کے پروگرام ’’ د سوات گلونہ‘‘ میں پرنٹ میڈیا کی معاشرے کی ترقی میں اہمیت پر مذاکرے سے بحیثیت مہمان اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ زرد صحافت اور ذمہ داریوں سے مبرا بے لگام میڈیا قومی زوال کا باعث بنتا ہے ۔انہوں نے پختونخوا ریڈیو سوات سنٹر کی فعالیت اور نئے پروگراموں کے اجراکو سراہتے ہوئے کلاسک موسیقی کا ایک فرمائشی پروگرام شروع کرنے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے اپنی ذات سے متعلق بتایا کہ ان کا بچپن سے ہی صحافت کے ساتھ گہرا لگاؤ تھا اور سکول کے زمانے سے ہی لکھنا شروع کیا ۔ پہلے بچوں کے رسالے اور پھر جہانزیب کالج میں ’’قلم ‘‘کے نام سے ماہنامہ اور ریڈیو کیلئے باقاعدہ کام شروع کیااور اب بھی ایک قومی اخبار اور بین الاقوامی ریڈیو کیساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ڈیسک پر بھی زیادہ کام کیا ہے اور مختلف روزناموں میں سب ایڈیٹر ، نیوز ایڈیٹر اور ایڈیٹر کی پوسٹ پرفرائض انجام دیئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں