Swat

تاجر برادری حلال فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاؤن جاری رکھے گی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کی تاجر برادری فوڈ سیفٹی اورحلال فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ عوام کو حلال اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق پاک صاف خوراک میسر ہو، لیکن ان کے جرمانے بہت زیادہ ہیں جو سوات کے متاثرہ کاروباری لوگ ادا نہیں کرسکتے۔ اس لئے ریلیف کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر حاجی عبدالرحیم نے عوامی خوراک پر پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’دسوات رنگونہ‘‘ میں مذاکرے کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔ مذاکرے میں حلال فوڈ اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اسد قاسم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہاب خان نے بھی شرکت کی اور سوالات کے جوابات دئیے۔ حاجی عبدالرحیم نے واضح کیا کہ سوات کے عوام پر مختلف آفات آئے۔ دہشت گردی اور آپریشن سے بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے یہاں کی تاجر برادری بھی معاشی طور پر انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے۔ ابھی انہوں نے خود کو سنبھالا بھی نہیں کہ اوپر سے بھاری بھر کم جرمانوں کی زد میں آگئے، جس سے ان کے مسائل مزید بڑھیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں