Swat

آل درجۂ چہارم ملازمین اخلاص گروپ کا الیکشن سمیت دیگر مطالبات کے لیے مظاہرہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  آل درجۂ چہارم ملازمین اخلاص گروپ نے الیکشن کرانے سمیت دیگر مطالبات کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس حوالے سے گذشتہ روز آل درجۂ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن ا خلاص گروپ کے عہدیداروں نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدرحاجی گل روشن، جنرل سیکرٹر ی حاجی عبدالرحیم اور دیگر نے کہاکہ ایسوسی ایشن کی کابینہ کی معیاد تین سال ہوتی ہے۔ آئین کے مطابق ہر تین سال بعد نئے انتخابات ہوں گے، مگر الیکشن کمشنر اے ڈی ای او عبدالعزیز شاہین کی ناقص پالیسی اور ملی بھگت سے موجودہ کابینہ کو پانچ سال کے لگ بھگ کا عرصہ ہوچکاہے، مگر وہ نئے الیکشن کرانے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ 2014ء میں الیکشن کے نتیجے میں سید خطاب گروپ کو برتری ملی، تاہم ان کا گروپ درجۂ چہارم ملازمین کی خدمت اور ان کو درپیش مسائل کے حل میں مکمل طورپر ناکام ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں