Swat

پاکستان میں سالانہ پانچ لاکھ دس ہزار مریض ٹی بی سے متاثر ہورہے ہیں، عبدالجبار خان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام )   دنیا میں سالانہ ایک کروڑ دس لاکھ جبکہ پاکستان میں پانچ لاکھ دس ہزار مریض ٹی بی سے متاثر ہورہے ہیں، جس میں تقریباًسات فیصد لوگ مرجاتے ہیں۔ ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر سوات پریس کلب میں ایسو سی ایشن فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی سوفیصد قابل علاج مرض ہے۔ عوام کے لئے سوات میں32سنٹر قائم کئے گئے ہیں جن میں مریض آئیں اور اس مرض سے چھٹکارا پائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی آر کے ایک مریض کے علاج پر 10لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے جو بالکل مفت کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں