Swat

ملکی خوشحالی میں لائیو سٹاک کا اہم کردار ہے، محب اللہ خان

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، افزائش حیوانات و امداد باہمی محب اللہ خان نے کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ بھیڑ بکریاں، پولٹری اور پالتو مویشی پالنے پر توجہ دے کر اپنی اور قومی خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں جب کہ ان کا محکمہ اس سلسلے میں انہیں بھرپور معاونت اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ غربت کے خاتمے، معیشت کے استحکام اور ملک کی خوشحالی میں شعبہ لائیوسٹاک کا بڑا کردار ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں شور میں محکمہ زراعت کے زیراہتمام افزائش حیوانات کی نئی سکیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں محکمہ لائیوسٹاک کے افسران کے علاؤہ کثیر تعداد میں مویشی پال کاشتکاروں اور کسانوں نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر کسانوں کو مویشیوں کی بیماریوں کی ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں