Swat

کبل، ریڑھی بانوں کا مبینہ تشدد کے خلاف سڑک بند کرکے احتجاج

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  کبل میں ریڑھی بانوں پر مبینہ تشدد کے خلاف ریڑھی بانوں نے سڑک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریڑھی بانوں کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے ان پر تشدد کیا ہے اور ان کے کپڑے پھاڑے ہیں۔ انہوں نے آج پیر کو صبح دس بجے دوبارہ احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ٹی ایم اے اہلکاروں نے تشدد کی تردید کی اور کہا کہ رمضان المبارک کے لئے ٹی ایم اے نے ریڑھی بانوں کے لئے جگہ مختص کی ہے، تاکہ خریداری میں لوگوں کو آسانی ہو، لیکن کچھ ریڑھی بان بازار اور سڑک پر کھڑے تھے، جن کو مختص شدہ جگہ جانے کے لئے کہا گیا تھا جس پر وہ مشتعل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں