Swat

موسم گرما و عید،پشاوری چپل کی تیاری و خریداری میں اضافہ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  موسم گرما کے آغاز اور عید قریب آنے کے ساتھ ہی پشاوری چپل کی تیاری اور خریداری میں اضافہ ہوگیا۔ سوات سمیت صوبہ کے بیشتر علاقوں میں پشاوری چپل بڑی تعداد میں تیار کی جاتی ہے۔ ایک دکاندار امجد علی کے مطابق موسم گرما میں وہ عام دنوں میں ہر ہفتہ دو سو سے تین سو جوڑے چپل تیار کرتے ہیں۔جب عید موسم گرما میں ہو، تو پھر وہ ہفتہ وار چھ سو سے سات سو جوڑے تیار کرتے ہیں۔  پشاوری چپل کو پختونوں کی روائتی اور ثقافتی چپل بھی مانا جاتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ موسم گرما میں اسے خریدتے اور پہنتے ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں پشاوری چپل کو مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے جن میں کوئٹہ والے گل دار چپل کی قیمت چار ہزار روپے، بٹ والا پنجہ دار چپل تین ہزار، بند چپل اعلیٰ کوالٹی پانچ ہزار، کپتان چپل تین ہزار، کوئٹہ والا بند چپل تین ہزار پانچ سو، بٹ صابر والا چپل تین ہزار روپے، چارسدہ والا چپل پندرہ سو روپے اور پشاوری چپل سات سو سے پندرہ سو روپے تک فروخت ہورہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں