سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کی رات گئے کارروائیاں، 2 بیکریوں کو انتہائی ناقص انتظامات پر سر بمہر کردیا گیا۔ خیبر پختونخواہ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی جانب سے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے بیکریوں سے بھاری مقدار میں خراب انڈے ضائع کراکربیکریوں کو تا حکمِ ثانی سر بمہر کردیا۔ رمضان آپریشن میں اب تک فوڈ اتھارٹی کی ٹیم تیس سے زائد بیکریوں کا معائنہ کرچکی ہے، تاکہ عید پر لوگوں کو صاف اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق مٹھائی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ اس دوران میں کئی بیکریوں کو ناقص اور صفائی کی ابتر حالات پر بھاری جرمانہ کیا گیا ہے۔ حلا ل فوڈ نے بیالیس ہزار لیٹر سے زائد دودھ کا معائنہ بھی کیا۔ رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی آپریشن میں تیس سے زائد ہوٹلوں کا معائنہ کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔