Swat

سوات، عالمی یومِ انسدادِ تمباکو کے حوالے سے واک کااہتمام

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) عالمی یومِ انسدادِ تمباکو کے حوالے سے عوامی ویلفیئرسوسائٹی کے زیرِانتظام بہ تعاون کولیشن فارٹوبیکوکنٹرول ایک واک کااہتمام کیاگیا۔ واک میں کمیونٹی سول سوسائٹی اورسکول کے بچوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ واک کے شرکا مینگورہ بازارکی مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے سوات پریس کلب تک پہنچ گئے۔ اس موقع پر چیئرمین سیدمحی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس واک کا مقصد تمباکوکے استعمال سے صحت کودرپیش خطرات کواجاگرکرنا ہے، تاکہ تمباکوکے استعمال کو کم سے کم کرنے کے لیے مؤثر پالیسیوں کی تیاری اور ان پرعملدرآمد کی ترجمانی کی جاسکے۔ تمباکوکااستعمال عالمی سطح پر ہونے والی اموات کادوسرابڑا سبب ہے۔ اس سے اس وقت دنیابھرمیں ہردس میں ایک بالغ شخص کی موت واقع ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں