Swat

سوات خوبصورت ہے، مگر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے، شاہد آفریدی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں فیلڈنگ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ کیچ ڈراپ ہوتے ہیں۔ فیلڈنگ اچھی ہو تو ہی میچ جیتنے کے چانسز ہوتے ہیں۔ اسکول کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے سے ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آسکتا ہے۔ سوات دنیا کا خوب صورت خطہ ہے لیکن یہاں پر سہولیات کا فقدان ہے۔ تعمیراتی کام سست روی کاشکار ہے۔ سوا ت کے علاقے کبل میں سوات زلمی کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہاکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کبھی بیٹنگ اور کبھی باؤلنگ اور بعد میں فیلڈنگ پر توجہ دی جارہی ہے۔ فیلڈنگ اچھی ہوگی تو میچ جیتنے کے 70فیصد چانسز ہوتے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی کیچ بہت ڈراپ کرتے ہیں۔ انڈیا کے خلاف مثبت کھیل کھیلنا پڑے گا۔آپ کو جتوائے گی تو فیلڈنگ ہی جتوائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سرفراز خوش قسمت ہے۔ پورے ملک کو انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وادئی سوات میں فیملی کے ہمراہ گھومنے کا موقع ملا بہت خوب صورت وادی ہے، لیکن تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے۔ اس پر کام تیز ہونا چاہیے۔ سیاحوں کے لئے گیسٹ ہاؤسز ہونے چاہیے، سیاحت بڑھے گی، تو لوگوں کو روزگار ملے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں