Swat

متاثرین نے بائی پاس فلائی اوور منصوبہ کا مقررہ معاؤضہ مسترد کردیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ بائی پاس فلائی اوور منصوبہ کیلئے اراضی خریدنے کیلئے حکومت کی طرف سے جومعاؤضہ مقررکیاگیاہے،متاثرین نے اُسے مستردکرتے ہوئے مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاؤضہ دینے کامطالبہ کیاہے۔متاثرین نے حکومت کی طرف سے مقررکردہ معاؤضہ کواونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف قراردیاہے۔ اے کلاس آبادی کاجومعاؤضہ مقررکیاگیاہے،اس سے زیادہ آبادی گرانے پر خرچہ آتاہے۔ متاثرین کے ترجمان عمرواحد نے اس حوالے سے میڈیا کوبتایاکہ PKHAنے جو معاؤضہ مقررکیاہے وہ متاثرین کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ کیونکہ انتہائی کم معاؤضہ کے ذریعے لوگوں کے املاک اوراراضی خریدی جارہی ہے، لیکن ہم اس طرح کرنے نہیں دیں گے۔ہم ترقی کیخلاف نہیں لیکن ظلم اورناانصافی کیخلاف بھرپور آوازاٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں