Swat

سوات یونیورسٹی سنگوٹہ کیمپس، پانی کی قلت کے خلاف طلبہ کاکلاسوں کا بائیکاٹ و مظاہرہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات یونیورسٹی سنگوٹہ کیمپس میں پانی کی قلت کے خلاف طلبہ نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کرنے پر پانی کا ٹینکر منگوا لیا گیا۔ سوات یونیورسٹی جو کہ مختلف مقامات پر کرایہ کی عمارتوں میں چل رہی ہے، میں سہولیات کا فقدان ہے۔ یونیورسٹی کے سنگوٹہ کیمپس کی کرایہ کی عمارت میں پانی کی قلت پیدا ہوئی، تو طلبہ نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور ”پانی دو، پانی“ کے نعرے لگاتے رہے۔ طلبہ نے پمفلٹس لکھ کر عمارت کی دیواروں،بسوں اور پانی کے کولروں پر چسپاں کردئے اورنعرے لگاتے گئے۔ طلبہ رہنماؤں نے اس موقع پر مؤقف اختیار کیا کہ سخت گرمی ہے لیکن انہیں پانی میسر نہیں۔ احتجاج کے بعد جب میڈیا ٹیمیں پہنچ گئیں، تو پانی کا ٹینکرمنگوا یا لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں