Swat

سوات، زرعی یونیورسٹی کے قیام کا باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   صوبائی حکومت نے سوات میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کا باضابطہ فیصلہ کرلیا۔اس مقصد کے لیے مینگورہ کے قریب تختہ بند کے مقام پر زرعی تحقیقی ادارہ کی عمارت اور وسیع رقبے کو زیر استعمال لانے اور بہار 2020 ء سے کلاسز کے اجرا کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پہلے ہی زرعی تحقیق کے علاوہ بی ایس اور ایم ایس تک جامعات کے طلبہ وطالبات کو زراعت کے مختلف شعبوں میں عملی مہارت کی سہولیات مہیا کررہا ہے۔ اس ضمن میں زرعی تحقیقی ادارہ تختہ بند میں وزیر زراعت، لائیوسٹاک، فشریز اور ڈیری ڈویلپمنٹ محب اللہ خان کی زیرِ صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں کافی غوروخوص کے بعد صوبے میں پشاور اور لکی مروت کے بعد اپنی نوعیت کی اس تیسری منفرد زرعی یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ ہوا۔ ا سکے خدوخال سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے بھی سوات میں زرعی یونیورسٹی کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اس پر عملی پیشرفت کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں