سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) بونیر سے سیر و تفریح کے لئے موٹر سائیکل پر سوات آنے والے دو نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔26سالہ علی بہادر اور 25سالہ شیر نواب سکنہ دیوانہ بابا بونیر موٹر سائیکل پر سیر کے لئے سوات آئے تھے کہ گاشکوڑ خوازہ خیلہ کے قریب موٹر کار سے تصادم کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے اور موٹر کار ڈرائیور عنایت اللہ زخمی ہوگیا۔جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بحرین میں کراچی سے تبلیغ کے لئے آنے والا شخص موٹر کار کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او حیات خان کے مطابق 65سالہ ہدایت اللہ تبلیغی جماعت کے ساتھ تبلیغ کے لئے بحرین آیا تھا کہ بازار میں سیر وتفریح کے لئے کالام جانے والے گاڑی جس کو سربت سنگھ ساکن باڑہ پشاور چلارہے تھے، کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا،۔ملزم ڈرائیور سربت سنگھ نے خود تھانہ جاکر گرفتاری دیدی۔
مختلف ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق
