Swat

آج سے ڈینگی وائرس لوگوں کو متاثر کرنے کے قابل نہیں رہے گا، ماہرین

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں آج سے ڈینگی مچھر لوگوں کو کاٹنے کے قابل نہیں رہے گا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ڈینگی مچھر بیس سے تیس سنٹی گریڈ کے موسم میں وار کرتا ہے۔ مینگورہ میں بارش کے بعد منگل کی شب کم از کم درجہ حرارت 17 سنٹی گریڈ ہو جائے گا جس کی وجہ سے ڈینگی مچھر وار کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ڈینگی مچھر کے وار سے متاثرہ افراد میں بخار اور ڈینگی علامات ایک سے تین ہفتے بعد شروع ہوتے ہیں۔ اس لیے آج سے دو یا تین ہفتے پہلے ڈینگی کے مچھر کاٹنے والے افراد میں پندرہ اکتوبر تک علامات ظاہر ہوں گے جس کے بعد ڈینگی وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں