Swat

مٹہ، نجی سکول واؤچر سسٹم کے تحت پڑھنے والے طلبہ و اساتذہ کا مظاہرہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     صوبائی حکومت کے تعاون سے نجی سکولوں میں واؤچر سکیم کے تحت پڑھنے والے بچوں اور اساتذہ نے مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں نجی سکولوں کے بچوں، اساتذہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین وزیر اعلیٰ کے آبائی گھر کے سامنے دھرنا دینے جارہے تھے کہ پولیس نے ان کو آگے جانے سے روک دیا۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ واوچر فنڈز کی بندش سے صوبے میں 84 ہزار طلبہ تعلیم حاصل کرنے محروم رہ جائیں گے اور سیکڑوں کی تعداد میں اساتذہ بے روزگار ہو جائیں گے۔ صوبائی حکومت گذشتہ 20 ماہ سے بچوں کی فیسیں ادا نہیں کر رہی۔فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہم اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دے سکتے۔ اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے، تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ مظاہرے میں بچوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر تعلیم کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔ بعد میں پولیس کے ساتھ مذکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں