Swat

پاکستا ن میں پہلی بار ملم جبہ کی گرین ویلی میں گراس اسکی انگ کا آغاز

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستا ن میں پہلی بار ملم جبہ کی گرین ویلی میں گراس اسکی انگ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں بچوں کو باقاعدہ تربیت دی جارہی ہے۔ سطح سمندر سے نو ہزار دو سو فٹ بلندی پر واقع جنت نظیر علاقہ گرین ویلی ملم جبہ میں پاکستان میں پہلی بار ”گراس اسکی انگ“کے دلچسپ کھیل کا آغاز ہوا۔ اس کھیل کو دیکھنے کے لئے آنے والے سیاحوں نے بھی اسکی اور ڈنڈے اٹھا کر کھیل کے مزے لوٹے۔گرین ویلی میں آنے والے سیاح ٹیوب پربیٹھنے کے سفر کو بھی خوب انجوائے کرتے رہے۔ انتظامیہ کے مطابق اب گرین ویلی میں ہر موسم میں سیاح اسکی انگ کے مزے لے سکیں گے۔ گرین ویلی کے جی ایم پیر وارث شاہ کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ اسکی انگ کے لئے آتے ہیں، ہم نے یہ شروع کردیا ہے اور اب گرمیوں میں سیاح اس سے لطف اندوز ہوں گے، جب کہ یہاں پر ارچری، گالف اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں