Swat

نوجوان کے قتل ملزمان کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات ماڈل کورٹ نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کو سزائے موت اور پانچ،پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔  ماڈل کورٹ سوات کی جج ہاجرہ رحمان نے ایک سال سے جاری زیر بحث قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ سال 2018 میں مقتول سردار علی ولد مجیب اللہ کو بمقام شاہ روان پلازہ مینگورہ میں ملزمان حضرت بلال ولد محمد ولی اور ساجد حسین ولد عبدالوحید نے انتہائئ دردناک موت سے قتل کیا تھا۔ قتل کے بعد مقتول کی لاش کو بوری میں بند کر کے فضاگٹ کے مقام پر دریائے سوات میں پھینک دیا گیا تھا۔ملزمان کے وکلا اور پبلک پراسیکوٹر عطا الرحمان اور مظہر علی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر فاضل عدالت نے تعزیرات پاکستان کے دفعہ 302،15AA کے تحت مجرمان حضرت بلال اور ساجد حسین کو سزائے موت اور پانچ،پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں