Swat

سوات، پٹرول پمپ مالکان کا پولیس کو تیل دینے سے انکار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  رقم کی عدم ادائیگی پر سوات کے پٹرول پمپ مالکان نے پولیس کو تیل دینا بند کردیا۔ سوات پولیس کو ضلع کے مختلف علاقوں میں کچھ پٹرول پمپ تیل دیتے ہیں۔مینگورہ کے ایک پمپ کے مالک عدنان رحمان نے باخبر سوات ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی کہ پمپ مالکان نے پولیس کو مزید پٹرول اور ڈیزل دینا بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایک کروڑ روپے سے زائد کی مقروض ہے جس کی وجہ سے ہم نے سابق رقم ادائیگی تک تیل دینا بند کردیا ہے۔ کیوں کہ ہم تیل جب منگواتے ہیں، توایڈوانس میں رقم کمپنی کو جمع کرتے ہیں۔ اب ہمارے پاس تیل منگوانے کے لیے رقم نہیں ہے۔ اس سلسلے میں جب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ کچھ پٹرول پمپ مالکان کا 60 لاکھ روپے کے بل بقایا ہے۔ انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے ذریعے وہ بل صوبائی حکومت کو بھجوائے اور معمول کے مطابق ایسا ہوتا ہے۔ جب حکومت فنڈ ریلیز کرتی ہے، تو ہم پٹرول پمپ مالکان کو ادائیگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی پٹرول پمپ نے پولیس کو تیل دینا بند نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں