سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں متحدہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عمران خان کو جعلی وزیراعظم قراردیتے ہوئے ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ مینگورہ کے گرین چوک میں متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں جے یو آئی، اے این پی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جلوس کی شکل میں گرین چوک پہنچ گئے اور روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ کارکنوں نے گونیا زی گو کی شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری فتحت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سیدقمر، ڈاکٹر امجدعلی، اے این پی سوات کے صدرایوب خان اورصوبائی رہنما شیر شاہ خان، پختونخوا میپ کے ڈاکٹر خالد محموداورپیپلزپارٹی سوات کے صدرعرفان چٹان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2018ء کے انتخابات میں عمران نیازی کو جعلی مینڈیٹ دے کر وزیراعظم بنایا گیا جو ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
