Swat

عثمان غنی کو وزیراعلیٰ اور مرادسعید کی ایماپر اغوا کیا گیا ہے، قیموس خان

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مسلم لیگ ن ضلع سوات کے صدر اور سابق ایم پی اے قیموس خان اور جنرل سیکرٹری حبیب علی شاہ نے کہا ہے کہ لیگی عہدیدار اپنے خلاف جعلی ایف آئی آر کے بعد عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی کاپی پولیس کے حوالے کرنے تھانہ کبل گئے تھے، جس کے بعد سے وہ غائب ہیں۔ مینگورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں نے گیس کنکشنوں کے کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف مظاہرہ کیا تھا،جس کی وجہ سے ان پر جعلی ایف آئی آر درج کی گئی۔ ضلع سوات میں پولیس نے جنگل کا قانون بنارکھا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی بی اے کے باوجود رہنماؤں کو وزیراعلیٰ محمود خان اور مرادسعید کی ایماپر پولیس نے اغوا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سوات کو علاقہ غیر بنانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی سیاسی انتقام کی آڑ میں سوات میں امن وامان کی حالت خراب کرنا چاہتی ہے۔ سوات پولیس کو اغوا کار بنانے پر مجبور کیا گیا ہے۔ اگر جلد از جلد ن لیگ کے رہنماؤں کو رہا نہ کیا گیا، تو صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ مینگورہ میں ن لیگ کے کارکنوں نے لیگی عہدیداروں کی پر اسرارِ گمشدگی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں