سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے کمسن اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی آپریشن کا آغاز کردیا۔ پہلے روز 440 موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کردیا گیا۔ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سوات میں موٹر سائیکل حادثات میں اضافے کی وجہ سے اس آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔ بیان میں پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ کمسن بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں اور لائسنس یافتہ لوگ ہیلمٹ ضرورپہنا کریں۔