سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے طاہر آباد میں ماموں نے جواں سال بھانجے کو گلہ کاٹ کرقتل کردیا، پولیس کے مطابق شہر کے محلہ بیس کوارٹرز میں سترہ سالہ نوجوان سمیع ولد سلیم سکنہ کانجو ہال بیس کوارٹرز کو اپنی ہی بیٹھک میں گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا مقتول کی والد ہ نے اپنے ہی بھائی رحیم تاج ولد رحیم سکنہ کوزہ بانڈئی پر قتل کا مقدمہ درج کرادیا ہے،جس پر بنڑ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی اورمقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Swat
