Swat

کاروبار تباہ تھا، رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ نے پورا کردی، عبدالرحیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سوات میں بجلی لوڈشیدنگ نے تباہ حال معیشت پرڈرون حملے شروع کردیے ہیں۔ کاروباری پہیہ پہلے ہی سے رکا ہواہے اور اب بجلی لوڈشیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کردی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں کاروباری مراکز تین دن لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رہتے ہیں۔ باقی چار دنوں میں بجلی بھی غائب ہوتی ہے، جس سے بجلی سے چلنے والا کاروبار بری طرح متاثر ہواہے۔ اس صورتحال نے کاروباری طبقہ کو مزید پریشان کردیاہے اور اب لوگوں کا کاروبا مکمل ختم ہونے والا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں