Swat

وفاقی حکومت واپڈا ریسٹ ہاؤس فروخت کرنے کے لیے تیار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے شہر مینگورہ کے سیدو شریف روڈ پر سب سے مہنگے علاقہ میں قائم واپڈا ریسٹ ہاوس کو فروخت کرنے کے لئے نجکاری کمیشن نے اشتہار جاری کردیا۔ سیدو شریف روڈ پر سوات میوزیم کے بل مقابل مین روڈ پراس ریسٹ ہاوس کی ایک جانب واپڈا ہاوس اور دوسری جانب جہانزیب کا کالج ہے، اس روڈ پر ضلعی کچہری، ڈی سی، ڈی پی او کے دفاتر سمیت متعدد سرکاری دفاتر ہے۔ واپڈا ریسٹ ہاوس محکمہ مال کی ریکارڈ میں لٹھہ نمبر846، کتونی نمبر1153اور خسرہ نمبر682میں واقع ہے۔ نجکاری کمیشن نے دو کنال اس زمین کی قیمت16کروڑ 32لاکھ روپے مقرر کی ہے جو15ہزار روپے فی فٹ بنتی ہے۔ریل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے نواب خان نے مشرق کو بتایا کہ اس علاقہ میں تمام زمین سرکاری ہے تاہم یہ ریسٹ ہاوس 25سے30ہزارروپے فے فٹ فروخت ہوسکتی ہے جس کی قیمت32کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ نجکاری کمیشن نے اس ریسٹ ہاوس کی فروخت کے لئے23ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے جس پر بولی اس تاریخ کو سیدو شریف کے ایک نجی ہوٹل میں ہوگی۔سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے عثمان اولس یار نے رابطہ پر مشرق کو بتایا کہ یہ حساس علاقہ ہے جہاں میوزیم کے علاوہ اہم سرکاری دفاتر ہے اور اگر کوئی اس جگہ کو خرید کر یہاں کمرشل پلازہ وغیرہ بنائیں گے تو اس علاقہ کی خاص حثیت ختم ہو جائیں گی، انہوں نے کہا کہ یہ تو نہ پی آئی اے ہے اور نہ سٹیل مل اور سولہ کروڑ روپے سے حکومتی خزانے کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں