Swat

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی وِژن کا عالمی دن منایا جارہا ہے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)آج 21 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی وِژن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔اس دن کے منانے کا مقصدلوگوں کی تفریح، تعلیم و تربیت اور معلومات کے حصول کے لیے ٹیلی وِژن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے دسمبر1996ء میں ایک قرارداد کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 21 نومبر کو ٹیلی وِژن کا عالمی دن منایا جائے گا۔ٹیلی وِژن ایک ایسی حیرت انگیز ایجاد ہے جو کہ دورِحاضر میں رابطے، معلومات اور خبروں تک رسائی کا ایک طاقت ور ترین ذریعہ ہے۔ نومبر انیس سو چونسٹھ میں بلیک اینڈ وائٹ سکرین کے ساتھ ٹی وی کا آغاز ہوا تھا۔ ٹی وی کا مؤجد ”جان لوگی بیئرڈ“ تھا، جنہوں نے 1964ء میں بلیک اینڈ وائٹ سکرین کے ساتھ ٹی وی کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں