Swat

سوات، کورونا کی روک تھام کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جی او سی ملاکنڈڈویژن خرم، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام اورآر پی اُو ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی ایچ اُو سوات ڈاکٹر خواجہ عرفان نے کورونا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈاکٹرز اور دیگر محکموں کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔ اس موقع پرڈی ایچ او سوات ڈاکٹر خواجہ عرفان نے کورونا کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہوگا۔ تب ہم اس مہلک مرض سے مقابلہ کرسکیں گے۔ جی او سی ملاکنڈ ڈویژن خرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے ذمہ داران اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ انجام دیں اور احتیاطی تدابیر کو لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس کے لئے آگاہی مہم چلائیں، تاکہ یہاں کے عوام اس مہلک مرض سے بچ سکیں۔ اس موقع پر ڈی سی سوات، اے ڈی سی اور اے سی بابوزئی بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں