(باخبر سوات ڈاٹ کام) کانجوٹاؤن شپ کے عمائدین نے گیس کی فراہمی کے لئے ایس ڈی ڈی اے حکام کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ کانجو ٹاؤن شپ کے عمائدین کے نمائندہ جرگہ نے صدرامجدکمال زئی کی قیادت میں سوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں مکینوں کے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ عمائدین نے کہاکہ ضلع بھرمیں گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے، لیکن پوش علاقہ ہونے کے باوجود ٹاؤن کے ہزاروں مکین تاحال محروم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایک ماہ کے اندر اندر گیس فراہمی کے منصوبے کاآغازنہ کیاگیا، تووہ شدید احتجاج کرنے پرمجبور ہوں گے۔
گیس فراہمی بارے عمائدینِ ٹاؤن شپ سیخ پا، ڈیڈی لائن دے دی
