Swat

سوات، قدرتی آفات کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)، خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبے بھر میں قدرتی آفات سے آگاہی کا قومی دن اس تجدید کے ساتھ منا یاگیا کہ قدرتی آفات سے درپیش نقصانات کو بہتر حکمت عملی کے ساتھ کم کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی محکمہ موسمی تغیر یو این ڈی پی پاکستان کے زیر انتظام مرکزی تقریب سوات یو نیورسٹی میں منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی جودت ایاز ایڈیشنل فیڈرل سیکرٹری منسٹری کلائمٹ چینج نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال گرم اور سرد دن ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ جولائی کے مہینے میں پوری دنیا میں پاکستان کا شہر جیک آباد دنیا کا گرم ترین علاقوں میں سے تھا۔ جیک آباد میں 53 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے مز ید کہا کہ پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے۔ڈائریکٹر ڈی آر ایم پی ڈی ایم اے زہرہ نگارنے اس موقع پر کہا کہ پوری دنیا میں موسمی تغیر اور بڑھتے ہوئے درجہئ حرارت سے قدرتی آفات وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے آفات اور ناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ اکتوبر 2005ء میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین زلزلہ آیا جس سے خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ستر ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے اور تقریباً پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں