Swat

سوات، دریاسے تین دن میں تجاوزات ہٹانے کے لیے دوبارہ مارکنگ کا فیصلہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات کی اطراف تین دن کے اندر اندر تجاوزات ہٹانے کے لیے دوبارہ مارکنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ریور بیڈ اور دریا کی حدود کے اندر تجاوزات کے خلاف مہم کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ الطاف احمد شیخ، ڈپٹی کمشنر دیر لوئر اعون حیدر، ضلع سوات کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل میونسپل آفیسرز اور محکمہ ایریگیشن کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں دریائے سوات کی اطراف ریور بیڈ اور حدود کے اندر تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل میونسپل آفیسرز اور ایس ڈی او اور ایکسین ایریگیشن کو تین دن کے اندر اندر دوبارہ مارکنگ کرنے اور تجاوزات کے بارے میں مفصل رپورٹ جمع کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں