Swat

سوات، لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں 50 بیریاٹرک آپریشن مکمل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں 50 بیریاٹرک آپریشن مکمل کرلئے گئے۔ اس سلسلے میں ہسپتال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہسپتال کے سی ای اُوڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ اس آپریشن کے لیے لوگ بیرونِ ملک جایا کرتے تھے، یا دوسرے شہروں کا رُخ کرتے تھے۔ علاج کا خرچہ بہت زیادہ ہوتا تھا۔ لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں عالمی معیار کی سہولیات کی دستیابی میں یہ آپریشن انتہائی کم خرچ میں کیا جاتا ہے۔ کمشنر ملاکنڈڈویژن نے ہسپتال انتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ سوات میں عالمی معیار کی جدید سہولیا ت کی موجودگی میں بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ بیریاٹرک سرجن ڈاکٹر شاہ عباس نے کہا کہ اس آپریشن کی وجہ سے صرف موٹاپے پر ہی قابو نہیں پایا جاتا، بلکہ یہ شوگر، بلڈ پریشر، دل کے امراض، جوڑوں کے درد اور عورتوں میں وزن کی وجہ سے بے اولادی کا علاج بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں