(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں بارے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ آگاہی مہم کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات سہیل احمد خان دیگر ضلعی انتظامی و محکمہ صحت حکام کے ہمراہ سیدو شریف میں کیا۔ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک منعقد کی گئی جس میں دیگر حکام اور عوام بھی شریک ہوئے۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سورانی، ضلعی کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے کہا کہ سوات کے 19 مختلف یونین کونسلوں میں ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے لئے خصوصی ویکسی نیشن ہوگی جسں کا آغاز تین اکتوبر اور اختتام 15 اکتوبر کو ہوگا۔ مہم کے دوران نو ماہ سے 15 سال کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔