Swat

سوات بورڈ،انٹر کے سالانہ امتحانات، المدینہ نے میدان مار لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات تعلیمی بورڈ نے انٹر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ المدینہ کالج کی طالبہ خوماروخالق نے 1064 نمبر ات لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے طالب علم امین فہیم نے 1057 نمبرات لیکر دوسری جبکہ المدینہ کالج ہی کی طالبہ مسکان یعقوب نے 1054 نمبرات لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کے چیئرمین پروفیسر سیدنبی شاہ اور کنٹرولر امتحانات عمرحسین نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان میں مجموعی طورپر 82,461 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا، جن میں سے 25,868 نے کامیابی حاصل کی اور نتیجہ 91 فیصدرہا۔پارٹ ٹو کے پری انجینئرنگ گروپ میں بھی المدینہ کالج کی طالبہ لاریب احسان نے 1045 نمبرات لیکرپہلی، المدینہ کالج ہی کی طالبہ سیدسلویٰ نے 1041نمبرات لیکر دوسری اورسوات چلڈرن اکیڈمی کی طالبہ بشریٰ امان نے 1009نمبرات لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمپیوٹرسائنس گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے طالب علم فضل خالق نے 956 نمبرات لیکر پہلی، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نگری بونیرکے طالب علم حسین علی نے 978نمبرات لیکر دوسری اورگورنمنٹ گولز ڈگری کالج کانجو کی طالبہ مومینہ بی بی نے 958 نمبرات لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر کے طالب علم فضل صادق نے 956 نمبرات لیکر پہلی، گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدوشریف کے طالب علم محمد جنیدنے 950 نمبرات لیکر دوسری اورگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بگڑہ بونیر کے طالب علم ظہور عالم نے 940 نمبرات لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح انٹر میڈیٹ کے پارٹ ون میں مجموعی طور پر 31,436 طلبہ وطالبات میں سے 22,770 امیدوارکامیاب قرارپائے ہیں اور نتیجہ 72فیصد رہا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں