(باخبر سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف سوات کے ڈائریکٹر سپورٹس کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق فٹ بال اور والی بال کے ٹرائلز 5 اکتوبر 2022ء کو یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں منعقد کئے جارہے ہیں۔6 اکتوبر 2022ء کو کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز سپورٹس ارینا سپورٹس کمپلیکس چارباغ میں منعقد کئے جارہے ہیں۔دلچسپی رکھنے والے طلبہ فٹ بال اور کرکٹ میں ٹرائلز کیلئے مقرر کردہ وقت اور جگہ پہنچ جائیں۔