Swat

سوات، ہائی کورٹ نے بعض حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا

(باخبرسوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خوشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سوات کی کچھ انتخابی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا۔ الیکشن کمیشن کی حالیہ حلقہ بندیوں کے خلاف پی کے چار، پانچ اور نو سے تحریکِ انصاف کی جانب سے بیرسٹر اسد حمید الرحمان، پی کے نو سے اورنگزیب ایڈووکیٹ، پی کے چار سے شمس الہادی ایڈووکیٹ، علی شاہ ایڈوکیٹ اور ایم پی اے عزیز اللہ گران کی جانب سے پختون ولی ایڈوکیٹ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈویژن بنچ نے ان حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ وہ پٹوار، سرکل اور تحصیل کے حساب سے حلقہ بندیاں کریں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں