Swat

جشنِ سوات تقریبات،”پُرامن سوات میں صوفی نائٹ“ کا اہتمام

(باخبرسوات ڈاٹ کام)جشنِ سوات کی تقریبات کے آغاز میں ”پُرامن سوات میں صوفی نائٹ“ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے آنے والے افراد نے شرکت کی۔ صوفی نائٹ میں عالمی ایوارڈ یافتہ، بھارت کے شام چوراسی خاندان کے بارہویں نسل کے کلاسیکل موسیقار استاد شجاعت علی خان نے قوالی پیش کی اور مختلف غزلیں گائیں۔ یوں حاضرین سے داد وصول کی۔ پروگرام ”صوفی نائٹ“ رات گئے تک جاری رہا۔ اس موقع پر استاد شجاعت علی خان نے کہا کہ سوات کے عوام نے مجھے جو پیار دیا ہے، وہ مجھے کسی ملک میں نہیں ملا اور میں مہمان نوازوں کی اس وادی میں دوبارہ بھی آؤں گا۔ جشنِ سوات میں سہ روزہ رنگا رنگ تقریبات کا آغاز آج جمعرات کو دوپہر دو بجے فضاگٹ میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں