Swat

آر پی اُو کی زیرِ صدارت شہر میں ٹریفک نظام بہتر بنانے بارے اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے سوات کے مرکزی شہروں اور تحصیل بازاروں میں ٹریفک کی روانی اورآمدورفت کو آسان بنانے کیلئے بہتر ٹریفک نظام تشکیل دینے کا یقین دلایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بازاروں اور چوراہوں میں ٹریفک کی روانی کیلئے پولیس اپنی متعین کردہ ذمے داریاں بہتر طریقے سے سر انجام دے گی، جبکہ اس سلسلے میں دیگر محکمہ جات سے جڑے کئی عوامل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ حل کی غرض سے اٹھایا جائے گا۔آر پی اُو نے مصروف بازاروں میں مرکزی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کی غرض سے تجاوزات کے خاتمے اور اس ضمن میں نگرانی کیلئے دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مشترکہ ”انٹی انکروچمنٹ سکواڈ“ تشکیل دینے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا اور کہا کہ بازاروں میں ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے تاجر برادری کی آرا کو اہمیت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ سیدو شریف سوات میں ٹریفک نظام کی بہتری کے امور سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں