Swat

سپیشل پرسنز کا یومِ معذور کے موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تنظیم ”سپیشل پرسن آواز“ نے یومِ معذور کے موقع پر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر غلام احد، نائب صدر سردار حسین، سیکرٹری اطلاعات محمد علی، فنانس سیکرٹری عبدالبشیر اور دیگر نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں سپیشل پر سنز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ در در کی ٹھوکروں پر مجبور ہیں، جو سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ2018ء میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سپیشل پرسن کوٹہ کو انکریز کرکے چار سے پانچ کردیا تھا، لیکن ابھی تک کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ اسی طرح وزیر اعظم پاکستان نے سپیشل پرسن کے لئے ماہانہ 2000 روپے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل پرسن میں ڈھیر سارے تعلیم یافتہ موجود ہیں ا ورقابلیت بھی رکھتے ہیں۔ لہٰذا ان کو سرکاری نوکری دی جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں