(باخبر سوات ڈاٹ کام) اسلام آباد میں موجود ایک بدنام غیرسرکاری تنظیم کی سرپرستی میں سوات کے کچھ لوگوں سے پاسپورٹ اور بھاری رقوم اس مقصد کے لئے اکھٹی کی جا رہی ہیں کہ انھیں ملالہ فنڈ کے ایک پروگرام کے تحت امریکہ، کینیڈا، یوکے، جرمنی اور جاپان ایک وفد کی شکل میں بھیجا جائے گا۔ وہاں ان کو مذکورہ ممالک میں مستقل ویزہ اور روزگار بھی دلایا جائے گا۔ یہ تنظیم اسلام آباد میں خواتین کے حقوق کے نام پر سرگرمِ عمل ہے اور وقتاً فوقتاً اس طرح کی جعل سازیوں کے ذریعے عام لوگوں کو سبز باغ دکھا کر انھیں لوٹنے میں مصروف ہے۔ ملالہ فنڈ کے متذکرہ کسی پروگرام کے حوالے سے جب فنڈ کے بانی اور بورڈ ممبر ضیاء الدین یوسف زئی سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے واضح کیا کہ ملالہ فنڈ کی طرف سے ایسے کسی پروگرام کا اجرا نہیں ہوا جو تنظیم اور اس کے کارندے اس مجرمانہ فعل اور دھوکا دہی میں مصروف ہیں، وہ ملک و قوم اور قانون کے مجرم ہیں۔ انھوں نے اپیل کی کہ عوام کو ایسی کسی تنظیم اور دھوکے باز لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔
ملالہ فنڈ کے نام پر پیسے بٹورنے والے دھوکے باز ہیں، ضیاء الدین یوسف زئی

Related Articles

