(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں حالیہ سیلاب کے دوران ٹراوٹ فش ہچریوں کو1100 ملین روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ 235 ٹراوٹ ہچریاں تباہ ہوئیں۔ اس سلسلے میں رابطہ پر سوات ٹراوٹ فش فارم ایسوسی ایشن کے صدر متوکل خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سوات میں سیلاب کے دوران 200 ٹراوٹ فارم اور ان سے منسلک ریسٹورنٹ مکمل طور پر بہہ گئے ہیں اور 35 کو شدید نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ہچریوں میں کام کرنے والے سیکڑوں مزدور بھی بے روزگار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ہچریوں سے ملک بھر میں ٹراؤٹ مچھلیاں سپلائی کی جاتی تھیں لیکن اب مچھلیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے حکومت اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ہچریوں کی بحالی کے لئے ہچریوں کے مالکان کی مدد کی جائے، تاکہ یہ ہچریاں دوبارہ بحال ہوسکیں۔
سیلاب میں ٹراوٹ فش ہچریوں کو1100 ملین روپے کا نقصان پہنچا ہے، متوکل خان

Related Articles

