Swat

شعبہ گائینی سیدو گروپ آف میڈیکل ٹیچنگ ہاسپٹلز کے زیرِ اہتمام سمپوزیم کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)شعبہ گائینی سیدو گروپ آف میڈیکل ٹیچنگ ہاسپٹلز سوات کے زیرِ اہتمام سیدو میڈیکل کالج سیدو شریف میں سروائیکل کینسر کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ سمپوزیم کا مقصد سروائیکل کینسر کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے بیماری کی سکریننگ کے بارے میں خواتین میں شعور بیدار کرنا تھا۔ سمپوزیم میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سمپوزیم سے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے سیدو گروپ آف ہاسپٹلز کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ عمومی صورتحال ہو یا کرونا جیسی وبائی صورت حال، سیدو گروپ آف ہاسپٹلز کے ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے فرنٹ لائن میں رہ کر بہترین کردار ادا کیا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز نے قلیل عرصے میں معیاری صحت کی خدمات کی فراہمی میں اپنا مقام بنایا ہے اور جدید طبی سہولیات متعارف کرائی ہیں جس سے سروائیکل کینسر جیسی پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص اور علاج سوات میں ہی ممکن ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں