(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات بھر کی تمام تحصیلوں میں کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کے طور پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کے نعرے لگائے۔ سوات میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ تقریب میں سکاؤٹس، سول ڈیفنس، سوات رائیڈرز، خپل کور کے طلبہ نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے قومی ترانہ، نعت، ملی نغمے، ٹیبلوں اور کشمیروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حق میں تقاریر پیش کیں جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر، سمیت سول سوسائٹی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔